انڈونیشیا میں پہلے مونکی پاکس کیس کی تشخیص ہو گئی

سمندر پار سیاحت سے واپس آنے والے اور دارالحکومت جکارتہ کے رہائشی 27 سالہ مریض میں مونکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے: جکارتہ گلوب

1870485
انڈونیشیا میں پہلے مونکی پاکس کیس کی تشخیص ہو گئی

انڈونیشیا میں مونکی پاکس کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

روزنامہ جکارتہ گلوب کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد سیاہریل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سمندر پار سیاحت سے واپس آنے والے اور دارالحکومت جکارتہ کے رہائشی 27 سالہ مریض میں مونکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سیاہریل نے کہا ہے کہ مریض نے 16 اگست کو مرض کی علامات محسوس کیں اور دو روز بعد ٹیسٹ کے لئے ہسپتال سے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل ٹیسٹ کے نتائج پازیٹیو نکلے ہیں۔ مریض کے چہرے، ہاتھوں، پیروں اور جسم کے نازک حصے میں تپش ، گلے میں سوجن اور سرخی کی معمولی دیکھی گئی ہیں۔  تاہم یہ علامات بہت شدید نہیں ہیں۔

سیاہریل نے کہا ہے کہ مریض کو اس کی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دُور سے علاج جاری ہے۔



متعللقہ خبریں