صومالیہ، ہیضے سے 37 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

رواں سال اس بیماری کا شکار ہونے والے 54 فیصد مریض  دو سال سے کم عمر کے بچے تھے

1861848
صومالیہ، ہیضے سے 37 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

صومالیہ میں رواں سال 37 افراد ہیضے کی بیماری سے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ڈبلیو  ایچ او کی جانب سے  جاری  کردہ رپورٹ میں   واضح کیا گیا ہے کہ جنوری تا جون  کے دورانیہ میں ملک  میں  8 ہزار 41  افراد ہیضے  کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں اور ان میں سے 37 چل بسے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا  ہےکہ اس سال اس بیماری کا شکار ہونے والے 54 فیصد مریض  دو سال سے کم عمر کے بچے تھےاور 49 فیصد خواتین  تھیں، جبکہ  28 فیصد پانی کی شدید کمی کا شکار تھے۔

"صومالیہ کی محض 52 فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی یا  پھر محفوظ طریقے سے  فراہم کردہ  پینے کے پانی کی  سہولت میسر  ہے، اور موجودہ خشک سالی پانی کو مزید نایاب بنا رہی ہے، کمیونٹیز پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے جدوجہد  میں مصروف  ہیں۔"



متعللقہ خبریں