برازیل میں مونکی پاکس سے پہلے مریض کی موت

حکام نے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہنگامی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

1861491
برازیل میں مونکی پاکس سے پہلے مریض کی موت

برازیل میں مونکی پاکس   کے باعث  پہلی بار ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مونکی پوکس کے کیسز کی تعداد 1066 ہوگئی، جبکہ اس وائرس سے  پہلی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام نے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہنگامی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین میں بھی مونکی پوکس وائرس سے ایک شخص  ہلاک ہو گیا ہے جو کہ یورپ میں اس قسم کا پہلا واقع ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مونکی پوکس کے 4,298 وائرس کے کیسسز کا تعین ہوا  ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مونکی پوکس  واقعات اسپین میں  دیکھے گئے ہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک شخص کی موت مونکی پوکس وائرس سے ہوئی ہے اور یہ موت یورپ میں کسی وبا کے باعث پہلی اور افریقہ سے باہر دوسری موت ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 23 جولائی کو پوری دنیا میں، خاص طور پر یورپ میں پھیلنے والی مونکی پوکس کی وبا کو عالمی صحت عامہ  کے لیے ہنگامی صورتحال اعلان کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں