اگلی دہائی تک جوہری اسلحہ میں اضافے کا امکان ہے: سپری

اس انسٹیٹیوٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا یا تو اپنے جوہری ہتھیاروں کے نئے نظام تشکیل دے رہے ہیں یا انہوں نے ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے

1842513
اگلی دہائی تک جوہری اسلحہ میں اضافے کا امکان ہے: سپری

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ "سپری" کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار  دنیا میں آئندہ چند  سالوں میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے۔

سپری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے، آنے والی دہائی میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔

سال 2022 کے شروع تک 9 جوہری ملکوں کے پاس 12 ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے جبکہ 1986 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی۔

اس انسٹیٹیوٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا یا تو اپنے جوہری ہتھیاروں کے نئے نظام تشکیل دے رہے ہیں یا انہوں نے ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور  روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے۔

سپری رپورٹ کے مطابق 2022 کے شروع تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر  پر ہے، امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہے

۔

سپری کا کہنا ہے کہ  جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اس اضافے کا مطلب ہے کہ سرد جنگ کے بعد شروع کردہ جوہری تخفیف اسلحہ کا عمل اب ختم ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں