شمالی کوریا بر وقت اقدام اٹھائے ورنہ صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ  شمالی کوریا میں کورونا وائرس کی وبا مزید پھیل سکتی ہے اور اگر حکومت نے اس سلسلے میں تدابیراختیار نہ کیں تو وہاں انسانی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے

1828553
شمالی کوریا بر وقت اقدام  اٹھائے ورنہ صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے:اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ  شمالی کوریا میں کورونا وائرس کی وبا مزید پھیل سکتی ہے اور اگر حکومت نے اس سلسلے میں تدابیراختیار نہ کیں تو وہاں انسانی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

 اقوام متحدہ کے حقوق انسانی  کے کمشننگ دفتر کی ترجمان لِز تھروسل نے جنیوا میں  ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران  شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر کہا کہ  شمالی کوریا کی جانب سے ملک میں سخت تدابیر اختیار کرتےہوئے عوام کےلیے خوراک اور ادویات جیسی سہولیات تک رسائی محدود بنانا قابل تشویش ہے ۔

 تھروسل نے کہا کہ  شمالی کوریا میں ویکسین کی عدم دستیابی سے یہ صورت حال مزید خراب ہوتی جائے گی جو کہ انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔

شمالی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق ،16 مئی سے اب تک 56 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم پیانگ یانگ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بر وقت اقدامات کرتےہوئے وبا کے خلاف تدابیر کو عالمی حقوق انسانی کے قوانین کے تحت  ممکن بنائے۔

 واضح رہے کہ شمالی کوریا میں  کورونا کا پہلا واقعہ 12 مئی کو سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملک بحر میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں