کینیڈا میں بھی پُر اسرار یرقان کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں

ملک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کم عمر بچوں میں کالے یرقان کے کیس دیکھنے میں آ رہے ہیں: کینیڈا پبلک ہیلتھ ایجنسی

1818957
کینیڈا میں بھی پُر اسرار یرقان کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں

انگلینڈ میں سامنے آنے کے بعد، مختصر مدت میں، 12 ممالک میں پھیلنے والے پُر اسرار یرقان وائرس کی کینیڈا میں بھی تشخیص ہوگئی ہے۔

کینیڈا پبلک ہیلتھ ایجنسی PHAC کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ملک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کم عمر بچوں میں کالے یرقان کے کیس کینیڈا کے ادارہ برائے عوامی صحت کے علم میں ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ریکارڈ کئے جانے والے یرقان کیسوں پر تحقیق جاری ہے۔ رائے عامہ کو آئندہ مراحل میں تحقیقی کام کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں ریکارڈ کئے گئے یرقان کیسوں کی تعداد اور مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک امریکہ، انگلینڈ، اسپین، اسرائیل، ڈنمارک، آئرلینڈ، اٹلی، ناروے، فرانس، رومانیہ، بیلجئیم اور ہالینڈ میں یرقان کیس دیکھنے میں آئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے 16 اپریل کو جاری کردہ بیان میں انگلینڈ میں 74 بچوں میں پُراسرار یرقان کی تشخیص کا اعلان کیا تھا۔

12 ممالک میں پھیلنے والا وائرس اس وقت تک تقریباً 200 بچوں کو متاثر کر چکا ہے۔

متاثرہ بچوں میں حالیہ ایک ماہ سے پیلاہٹ، اسہال، قے اور پیٹ کے درد جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ جگر کے شدید التہاب کی وجہ سے 17 بچوں میں جگر کی منتقلی کی گئی ہے۔

بیماری کی وجوہات کا نامعلوم ہونا اور اسے پُر اسرار قرار دیا جانا کووِڈ۔19 کے بعد کسی نئی گلوبل وباء کے احتمال کو ایجنڈے پر لے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔19 کو بھی، نام رکھے جانے سے قبل، "پھیپھڑوں کی پُر اسرار بیماری" قرار دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں