ترکی کا پہلا مشاہداتی مواصلاتی سیارہ جلد ہی خلا میں ہوگا: وزیرصنعت

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بتایا  ہےکہ  ترکی کا  مقام طور پر تیار کردہ پہلا مشاہداتی مواصلاتی سیارہ"ایمیجے"نومبر میں خلا میں جانے کےلیے تیار ہوگا

1818364
ترکی کا پہلا مشاہداتی مواصلاتی سیارہ جلد ہی خلا میں ہوگا: وزیرصنعت

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بتایا  ہےکہ  ترکی کا  مقام طور پر تیار کردہ پہلا مشاہداتی مواصلاتی سیارہ"ایمیجے"نومبر میں خلا میں جانے کےلیے تیار ہوگا۔

 وزیر صنعت نے انقرہ میں خلائی نظام کے تجرباتی مرکز  یوسیٹ کا دورہ کیا ۔

انہوں نے  وہاں اپنے بیان میں کہا کہ  ایمیجے مشاہداتی سیارہ ترکی کا ہائی ریزولوشن  سیارہ ہوگا  جس کے آخری تجربات  جلد مکمل ہونگے اس کے بعد اسے خلا میں روانگی کے لیے امریکہ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ یہ سیارہ اگلے سال پندرہ جنوری کو خلا میں ہوگا جو کہ خلا میں مشاہدہ کرنے اور ضروری مناظر زمین تک ہمیں پہنچانے کی صلاحیتوں سے آراستہ ہوگا۔

وزیر نے مزید بتایا کہ  اس سیارے میں استعمال ہونے والے کیمروں کی طلب ہمیں دیگر ممالک سے بھی موصول ہوئی ہے حتی مشترکہ طور پر سیاروں کی تیاری میں دلچسپی کے حامل ممالک بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں