جاپان میں پُراسرار یرقان کیس

جاپان میں ایک شخص میں پُر اسرار ہپاٹائٹس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

1818384
جاپان میں پُراسرار یرقان کیس

جاپان میں ایک شخص میں پُر اسرار ہپاٹائٹس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں 16 سال سے کم عمر مریض میں نامعلوم وجوہات کے حامل پُر اسرار یرقان کی تشخیص ہوئی ہے۔

کیس کی علامات عالمی ادارہ صحت کی رواں مہینے میں اعلان کردہ "ہیپاٹائٹس" علامت سے مشابہہ ہیں۔

بیان میں مریض کی عمر، ایڈریس اور جنسیت سے متعلقہ معلومات کو پوشیدہ رکھا گیا اور کہا گیا ہے کہ مریض کو قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر صحت و رفاح 'گوتو شیگیوکی' نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بچوں میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

شیگیوکی نے کہا ہے کہ واحد طبّی علامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کوئی خصوصی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم ہم دنیا بھر میں اس سے مشابہہ واقعات کی تحقیق کریں گے۔

قومی نشریاتی ادارے NHK نے اس کیس کے جاپان بھر میں پہلا کیس ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 16 اپریل کو جاری کردہ تحریری بیان میں برطانیہ میں 74 بچوں میں، نامعلوم وجوہات کی بنا پر، ہیپاٹائٹس وائرس کی تشخیص کا اعلان کیا تھا۔

ادارے کے کَل جاری کردہ بیان میں وائرس کے 11 ممالک میں پھیلنے اور کیسوں کی تعداد کم از کم 169 تک پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں