ترکیہ کا پہلا کروز میزائل "چاکر" متعارف کرا دیا گیا

ترکیہ کا زمینی،بحری اور فضائی پلیٹ فارمز سے داغے  جانے والے 150 کلومیٹر مسافت کے حامل جدید نسل کے کروز میزائل "چاکر"  کومتعارف کروادیا گیا

1804973
ترکیہ کا پہلا کروز میزائل "چاکر" متعارف کرا دیا گیا

 ترکیہ کا زمینی،بحری اور فضائی پلیٹ فارمز سے داغے  جانے والے ایک سو پچاس کلومیٹر مسافت کے حامل جدید نسل کے کروز میزائل چاکرکومتعارف کروادیا گیا ۔

انقرہ میں  راکٹ سان کی تنصیب پر اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ  جدید ٹیکنالوجی سے لیس چاکر بحری،زمینی اور فضائی پلیٹ فارمز سے داغے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کو بحری و فضائی ڈرونز اور زمینی عسکری گاڑیوں سے داغا جا سکے گا جو کہ اپنے ہدف کو صحیح طو رپر نشانہ لگانے کے بھی قابل ہوگا۔

چاکر کے پر اطراف میں گھومنے یا ساکت رہنے کے بھی حامل ہیں جو کہ  مخصوص نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی بدولت اپنے اہداف کا رخ تبدیل کرنے یا انہیں منسوخ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقامی طور پر تیارہ کردہ اس  کروزمیزائل کے ڈیزائن کا کام فی الوقت جاری ہے جس کا پہلا تجربہ سال رواں کے دوران ایک ڈرون کے ذریعے کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں