ترک مقامی موٹر گاڑی ٹی او جی جی رواں سال کے اختتام پر بنائی جانے لگے گی

ہماری قوم کی گہری دلچسپی  کی حامل موٹر گاڑی کہ جس کا سب لوگ بڑی  بے تابی سے  انتظار کر رہے ہیں  اس پر ہماری توجہ مرکوز ہے، نائب وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

1799979
ترک مقامی موٹر گاڑی ٹی او جی جی رواں سال کے اختتام پر بنائی جانے لگے گی

ترکی کی مقامی  و قومی موٹر گاڑی  ٹی او جی جی   کی سال  کے  اختتام سے    با قاعدہ پیداوار شروع ہو  جائیگی۔

نائب وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  مہمت  فاتح کاجر  نے   ٹی او جی جی  سے متعلق  نئی  تصاویر کے  سماجی رابطوں کے پیجز پر  شائع کیے جانے کے حوالے سے بعض بیانات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری قوم کی گہری دلچسپی  کی حامل موٹر گاڑی کہ جس کا سب لوگ بڑی  بے تابی سے  انتظار کر رہے ہیں  اس پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔  رواں سال کے اختتام تک ترک موٹر گاڑی  کی پیدوار شروع ہو جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  حالیہ ایام میں  سوشل میڈیا پر  منفی 40 سینٹی گریڈ  اور برفباری کے دوران کی گئی تجرباتی ڈرائیو پر مبنی ویڈیو کلپس میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ان تمام تجربات میں ٹی او جی جی  پوری طرح کامیاب رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں