ترک اتاک ہیلی کاپٹر فلپائن روانہ

تیاری اور ٹیسٹ مکمل ہونے والے 2 اتاک ہیلی کاپٹر اور متعلقہ  سامان2 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے فلپائن بھیج دیے گئے ہیں

1792390
ترک اتاک ہیلی کاپٹر فلپائن روانہ

ایرو اسپیس انڈسٹریز نے فلپائن کو برآمد کردہ  T129 اتاک  جنگی ہیلی کاپٹراور حربہ گشتی  ہیلی کاپٹر کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

اپنی کیٹیگری میں سب سے موثر حملہ آور ہیلی کاپٹر اتاک  نے بیرون ملک توجہ حاصل کرنے  کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔

تیاری اور ٹیسٹ مکمل ہونے والے 2 اتاک ہیلی کاپٹر اور متعلقہ  سامان2 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے فلپائن بھیج دیے گئے ہیں۔

فلپائن کے ساتھ 6 ہیلی کاپٹروں کا معاہدہ ہوا تھا۔

توساش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا  ہے کہ دیگر ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا کام مختصر وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنے فضائی بیڑے کو مضبوط بنانے کے لیے فلپائن نے پائلٹوں کی آزمائشی پروازوں کے بعد اتاک ہیلی کاپٹروں کو ترجیح دی تھی۔

حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی برآمدات کا دروازہ 2018 میں دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر کے دورے کے بعد ترکی اور فلپائن کے درمیان دفاعی صنعت تعاون کی یادداشتِ مفاہمت  کے ساتھ کھولا گیا تھا۔فلپائن کو برآمد کیے جانے والے ہیلی کاپٹروں کی تعداد میں  اضافے کی امید ظاہر کی گئی  ہے۔



متعللقہ خبریں