ترکی کی چاند پر جانے والی خلائی گاڑی تیاری کے مرحلے میں

ترک خلائی ایجنسی (TUA) کے صدر سردار  حسین یلدرم نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ چاند تک پہنچنا ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا ایک اہم ہدف ہے

1775348
ترکی کی چاند پر جانے والی خلائی گاڑی تیاری کے مرحلے میں

ترکی دو  سال کے اندر  چاند پر جس خلائی گاڑی کو روانہ کرے گا وہ تیاری کے مرحلے میں ہے۔

ترک خلائی ایجنسی (TUA) کے صدر سردار  حسین یلدرم نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ چاند تک پہنچنا ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا ایک اہم ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ پروگرام ترکی کو بہت آگے لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دو  سال کے اندر  چاند پر جس خلائی گاڑی کو روانہ کرے گا وہ تیاری کے مرحلے میں ہے ۔اس کا انجن 100 فیصد مقامی  ہائبرڈ راکٹ انجن ہے۔ یہ پہلے ہی  سے تیار ہے۔ باب اسے خلائی گاڑی میں نصب کرنے  اور خلا کے حالات کے مطابق ڈھالنے کا کام جاری ہے۔

یلدرم نے کہا کہچاند تک رسائی حاصل کرنے کے علاوہ   چاند پر مستقل نقوش  چھوڑنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارا جھنڈا چاند پر لہرایا جائے گا  اور اس کی سطح  پر لہراتا رہے۔ ہم اسے اس طریقے سے  چاند کی زمین کے اس حصے پر نصب کریں گے جہاں  اسے ترکی  کی سر زمین  سے ٹیلی اسکوپ 



متعللقہ خبریں