ٹوگو میں خسرہ پھوٹ پڑا،جنوبی وشمالی علاقے متاثر

ملکی وزارت صحت کے مطابق،  گزشتہ ماہ  سے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں خسرے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے بچے زیادہ متاثر ہیں جس پر  حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیز کر دی گئی ہے

1771487
ٹوگو میں خسرہ پھوٹ پڑا،جنوبی وشمالی علاقے متاثر

ٹوگو  کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی ۔

ملکی وزارت صحت کے مطابق،  گزشتہ ماہ  سے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں خسرے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے بچے زیادہ متاثر ہیں جس پر  حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور امریکی مرکز برائے انسداد امراض کی گزشتہ سال  کی رپورٹ میں  متنبہ کیا گیا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے خسرے  کے خلاف کوششیں متاثر ہونگی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2020 میں بائیس ملین بچوں کو خسرے کی پہلی خوراک بھی میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرہ بچوں کی تعداد بیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 


ٹیگز: #ٹوگو , #خسرہ

متعللقہ خبریں