ترکی میں قدرتی گیس کا کھوج لگانے کی نئی سرگرمیاں شروع

اسی شپ نے بحیرہ اسود مین مجموعی طور پر 540 کیوبک میٹر قدرتی گیس کا کھوج  لگایا تھا

1752499
ترکی میں  قدرتی گیس کا کھوج لگانے کی نئی سرگرمیاں شروع

وزیر ِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز   کا کہنا ہے کہ فاتح  ڈرلنگ  شپ نے  ترکی علی۔7 کنوئیں میں  قدرتی وسائل کی کھوج کا کام شروع  کر دیا ہے۔

دونمیز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے  کہ ’’ہم قدم بہ قدم ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ فاتح  ڈرلنگ شپ نے  اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ہر نئی کاروائی  ہمیں 2023 میں  اناطولیہ کے علاقے کو بحیرہ اسود کی گیس کے ذریعے گرمائش فراہم کرنے کے ہدف کے مزید  قریب لیجا رہی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ اسی شپ نے بحیرہ اسود مین مجموعی طور پر 540 کیوبک میٹر قدرتی گیس کا کھوج  لگایا تھا۔ جسے   سال 2023 تک  عوام کے استعمال کے لیے پیش    کیے جانے کا اعلان  کیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں