اومیکرون کے پھیلاؤ کی رفتار تمام تر مذکورہ ویرئینٹ سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے، عالمی ادارہ صحت

اگرچہ اومیکرون کم سطح کی  سنگین بیماری کا سبب بنتا ہے، بڑی تعداد میں کیسز ایک بار پھر حفظان صحت کے نظام کومشکلات سے دو چار کر سکتے  ہیں

1747788
اومیکرون کے پھیلاؤ کی رفتار تمام تر مذکورہ ویرئینٹ سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ  اومی کرون  دنیا بھر میں غیر معمولی شرح سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل تیدرس ادہانوم گیبریئس نے اعلان کیا کہ 77 ممالک سے اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "یہ اس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا اس کے دیگر ویرئینٹ  میں مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔"

انہوں نے کہا  کہ ہمارے  اندازے کے مطابق  یہ تبدیلی شاید زیادہ ممالک میں موجود ہے۔

"اگرچہ اومیکرون کم سطح کی  سنگین بیماری کا سبب بنتا ہے، بڑی تعداد میں کیسز ایک بار پھر حفظان صحت کے نظام کومشکلات سے دو چار کر سکتے  ہیں۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ محض ویکسین ممالک کو اس بحران سے نکلنے میں مدد نہیں دے گی، گیبریئس نے سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور حفظان صحت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کے درمیان کووڈ-19 ویکسینیشن کی شرح میں اب بھی عدم مساوات برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ "41 ممالک اب بھی اپنی 10 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، 98 ممالک 40 فیصد تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔اگر ہم عدم مساوات کو ختم کرتے ہیں، تو پھر کورونا  وبا کو ختم کیا جاسکے گا۔

 



متعللقہ خبریں