چین نے سیریس۔1 راکٹ کے ساتھ 5 سیٹلائٹ ارضی مدار میں بھیج دئیے

چین نے مقامی پیداوار سیریس ۔1راکٹ کے ساتھ 5 چھوٹے سیٹلائٹوں کو دنیا کے مدار میں بھیج دیا

1743971
چین نے سیریس۔1 راکٹ کے ساتھ 5 سیٹلائٹ ارضی مدار میں بھیج دئیے

چین نے مقامی پیداوار سیریس ۔1راکٹ کے ساتھ 5 چھوٹے سیٹلائٹوں کو دنیا کے مدار میں بھیج دیا ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق راکٹ، چین کے شمالی صوبے گانسو کے، سیچوان سیٹلائٹ فائر مرکز سے چھوڑا گیا ہے۔

خبر کے مطابق یہ سیریس۔1 کے ساتھ دوسرا فائر ہے اور فائر کئے جانے کے بعد سیٹلائٹوں کو منصوبے کے مطابق دنیا کے مدار میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ کی شِنگلی ڈونگلی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی "گلیکٹک انرجی" کے تیار کردہ اس ٹھوس ایندھن والے چھوٹے راکٹ کے ساتھ پہلا فائر 7 نومبر 2020 کو کیا گیا۔

سیریس۔1 راکٹ سطح زمین سے 160 کلو میٹر ارتفاع پر واقع ارضی مدار کے لئے 350 کلو اور 700 کلو میٹر ارتفاع پر واقع شمسی سنکرونس مدار کے لئے 270 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں