اومیکرون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے: شاہین اور تورے جی

اگرچہ اومیکرون ویرئینٹ کورونا وائرس کی نہایت مختلف شکل ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے: اوعور شاہین

1741303
اومیکرون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے: شاہین اور تورے جی

کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بائیون ٹیک دوا ساز کمپنی کے بانی اور کورونا ویکسین کے موجد ترک النسل سائنسدانوں اوعور شاہین اور اوزلیم تورے جی نے کہا ہے کہ اگرچہ اومیکرون ویرئینٹ کورونا وائرس کی نہایت مختلف شکل ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اوعور شاہین اور اوزلیم تورے جی نے مینز میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

شاہین نے کہا ہے کہ دو ہفتے بعد اومیکرون ویرئینٹ کے بارے میں عمومی ڈیٹا جمع ہونے کے بعد ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔ اومیکرون ویریئنٹ سے خوفزدہ ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ وائرس کی نہایت مختلف شکل ہے۔ اگرچہ موجودہ ویکسین اس ویریئنٹ پر نسبتاً کم اثر انداز ہوتی ہے لیکن پھر بھی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شدید بیمار ہونے سے بچاتی ہے۔

شاہین نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کے بعد وائرس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین کے کوئی مابعد اثرات نہیں ہیں۔ جو افراد ابھی بھی ویکسین نہ لگوانے پر مُصر ہیں انہیں قائل کرنا ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں