جنوبی افریقہ میں کورونا کے خطرناک ویریئنٹ نے یورپ کو اقدمات اٹھانے پر مجبور کر دیا

برطانیہ نے جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا میں منظر عام پر آنے والے نئے ویریئنٹ کے جواز میں  جنوبی افریقہ، نمیبیا، لیسوتھو، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے کو "سرخ فہرست" میں شامل کر دیا ہے

1739209
جنوبی افریقہ میں کورونا کے خطرناک ویریئنٹ نے یورپ  کو اقدمات اٹھانے پر مجبور کر دیا

یورپی یونین  جنوبی افریقہ ممالک میں کورونا کے ایک خطرناک ویریئنٹ کے تعین  کے بعد اان علاقوں کے ساتھ پروازوں کو روکنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا ہے کہ

"کمیشن، رکن ممالک کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں، وائرس کے B.1.1.529 قسم کے ویریئنٹ  بارے میں تشویش کی وجہ سے جنوبی افریقہ سے پروازیں معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔"

برطانیہ نے بھی جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا میں منظر عام پر آنے والے نئے ویریئنٹ کے جواز میں  جنوبی افریقہ، نمیبیا، لیسوتھو، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے کو "سرخ فہرست" میں شامل کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں