ترکی کو مزید نکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرنے چاہییں، روس

جنوبی علاقوں کے اتھ ساتھ بحیرہ اسود کے ساحلی اور مغربی  علاقوں  میں مزید  پلانٹس کی تعمیر  ذی فہم ہو گا

1732888
ترکی کو مزید نکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرنے چاہییں، روس

روسی سرکاری  ایٹمی توانائی ادارے روس ایٹم  کے ڈائریکڑ جنرل  الیکسی لیحاچیو کا کہنا ہے کہ ترکی  کی ترقی کی جانب گامزن معیشت کے ساتھ نئے نکلیئر پاورپلانٹس کی تعمیر پر عمل پیرا رہنا انتہائی منطقی فعل ہے، اگر شرائط موزوں ہوئیں تو ہم بھی نئے  پاور پلانٹس تعمیر میں ہاتھ بٹانا چاہیں گے۔

لیحاچیو  نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو  میں دو ہفتوں سے جاری اقوام متحدہ کے موسمی تعغیرات  فریم معاہدے   کی 26 ویں طرفین کانفرس کے دائرہ  کار میں پریس بریفنگ دی۔

ترکی کی سرعت سے ترقی کرنے والی معیشت کے حامل ہونے کا اشارہ دینے والے  روسی  ڈائریکٹر نے زور دیا کہ اس حقیقت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے    ترکی کا  جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر  کو جاری رکھنا حد درجے منطقی فعل ہو گا۔

اس اعتبار سے جنوبی علاقوں کے اتھ ساتھ بحیرہ اسود کے ساحلی اور مغربی  علاقوں  میں مزید  پلانٹس کی تعمیر  ذی فہم ہو گا، اس کام میں ہم تعاون کے لیے تیار  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں