چین: ڈیلٹا ویریئنٹ کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

چین میں کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ متعدد صوبوں اور علاقوں میں پھیل رہا ہے

1729217
چین: ڈیلٹا ویریئنٹ کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

چین میں کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ متعدد صوبوں اور علاقوں میں پھیل گیا ہے۔

چین قومی صحت کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے وسط سے لے کر اب تک مقامی کیسوں کی تعداد 500 تک پہنچ چکی ہے۔

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ اور صوبہ سی چوآن کا دارالحکومت 'چنگدو' ان شہروں میں شامل ہیں جن میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں چین کے مرکزی جغرافیے میں 109 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 93 کیس مکمل طور پر مقامی ہیں۔

حالیہ ایک دن میں دارالحکومت بیجنگ میں مزید 9 ڈیلٹا کیسوں کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 43 ہو گئی ہے۔ شہر میں سیاحت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

بیجنگ سے 260 کلو میٹر شمال میں صوبہ ہبے  سے منسلک شہر سچیاچوآنگ میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ڈیلٹا کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے ہیجوآنگ گاوں کو قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

شمال مغربی صوبے ہیلونگ جیانگ کے روس کے ساتھ سرحدی شہر ہیہی میں ایک دن میں 26 ڈیلٹا کیس رپورٹ ہونے کے بعد  شہر کو "ہائی رسک کا علاقہ " اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں