برقی گاڑیوں کا چارجر اگلے سال مارکیٹ میں آ جائے گا

برقی گاڑیوں کی چارجنگ کے لئے سوٹ کیس کی شکل میں الیکٹرک پورٹ ایبل چارجر آئندہ سال فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا

1728786
برقی گاڑیوں کا چارجر اگلے سال مارکیٹ میں آ جائے گا

برقی گاڑیوں کی چارجنگ کے لئے سوٹ کیس کی شکل میں الیکٹرک پورٹ ایبل چارجر آئندہ سال فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

چارجر کی مدد سے آدھے گھنٹے کی چارجنگ سے 32 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا۔

انگلینڈ میں مذکورہ 'زِپ چارج گو' نامی چارجر 2022 کے اواخر میں مارکیٹ میں آ جائے گا۔

چارجر معمول کے الیکٹرک سوئچ کی شکل میں استعمال ہو گا اور آدھے گھنٹے کی چارجنگ سے 32 کلو میٹر کی مسافت طے کی جا سکے گی۔

آسانی سے اٹھائے جا سکنے کی حد تک ہلکے اس چارجر کو ہر کوئی اپنے گھر سے بھر سکے گا یا پھر ماہانہ اجرت کی شکل میں چارجنگ مراکز سے بھروایا جا سکے گا۔

 


ٹیگز: #چارجر

متعللقہ خبریں