بھارت میں ڈینگی بخار کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ

ملک میں اس وقت تک ڈینگی بخار کے کُل ایک لاکھ 16 ہزار 991 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں

1728896
بھارت میں ڈینگی بخار کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ

بھارت کے 9 صوبوں اور ان سے متصلّہ علاقوں میں کثیر تعداد میں ڈینگی بخار کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت وزارت صحت سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہریانہ، کیرالہ، پنجاب، راجھستان، تامل ناڈو، اتر پردیش، اترکھنڈ، دہلی اور مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں ڈینگی بخار کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے علاقوں کی صرتحال، ادویات اور ہیلتھ کِٹوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لئے ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت تک ڈینگی بخار کے کُل ایک لاکھ 16 ہزار 991 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔

2020 میں بھارت میں اس بیماری کی وجہ سے 56 اموات واقع ہوئی تھیں اور 44 ہزار 585 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں