کووِڈ۔19 انفلوئنزا کی شکل اختیار کر جائے گا: ڈاکٹر اوزلیم

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وائرس فلو کی حیثیت اختیار کر جائے گا جس کے لئے انسانی آبادی کے بعض گروپ ہر سال یا پھر دو سال میں ایک دفعہ ویکسین لگوائیں گے: ڈاکٹر اوزلیم توریجی

1728184
کووِڈ۔19 انفلوئنزا کی شکل اختیار کر جائے گا: ڈاکٹر اوزلیم

پہلی منظور شدہ کووِڈ۔19 ویکسین کے موجد اور جرمنی فارماسوٹیکل کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ڈاکٹر اوزلیم توریجی اور ڈاکٹر اعور شاہین نے وباء کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ " وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وائرس فلو کی حیثیت اختیار کر جائے گا جس کے لئے انسانی آبادی کے بعض گروپ ہر سال یا پھر دو سال میں ایک دفعہ ویکسین لگوائیں گے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک چھوٹے رضا کار گروپ میں ویرئینٹ ویکسین کا تجربہ کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ بیٹا ویرئنٹ پر کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلٹا ویریئنٹ پر ڈیٹا جمع کرنے کا کام جاری ہے"۔

کووِڈ۔1۹ کی مستقبل سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اوزلیم توریجی نے کہا ہے کہ " اس وقت جو بات ہم حتمی شکل میں کہہ سکتے ہیں وہ یہ کہ رفتہ رفتہ نئے نارمل حالات ککو قبول کیا جا رہا ہے۔ اسے ہم ابھی سے محسوس کر رہے ہیں اور وائرس کے خلاف جدوجہد کا طریقہ بتا رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کے ویکسین لگوانے کی وجہ سے ہم زیادہ آزادانہ شکل میں حرکت کر سکیں گے۔ یقیناً ابھی مزید چند سال تک ہمیں اس وائرس کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا وائرس نارمل انفلوئزا کی شکل اختیار کر جائے گا اور انسانی آبادی کا ایک حصہ سال میں ایک دفعہ یا 2 سال میں ایک دفعہ ویکسین لگوا کر اس سے بچ سکے گا۔

ڈاکٹر اعور شاہین نے بھی کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین میں اس وقت تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم ہم، ویریئنٹ کے لئے ویکسین بنا سکتے ہیں۔ اس ویریئنٹ ویکسین کے قابل اعتبار اور محفوظ ہونے کو ہم کلینکل تجربات سے ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد آئندہ دنوں میں اگر کوئی ویریئنٹ سامنے آتا ہے تو ہم اسے فوری طور پر تیار کر کے استعمال کے لئے پیش کر دیں گے۔ اس طرح نہایت اطمینان کے ساتھ ویکسین کو نئے ویریئنٹ کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔

 


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں