امریکہ میں کورونا، ویکسین مخالف کو نگل گیا

کورونا وائرس حفاظتی تدابیر اور ویکسین مخالف " آزادی" جلوس کا منتظم کیلب والس کووِڈ۔19 کی وجہ سے وفات پا گیا

1700176
امریکہ میں کورونا، ویکسین مخالف کو نگل گیا

امریکہ میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر اور ویکسین مخالف " آزادی" جلوس کا منتظم کیلب والس کووِڈ۔19 کی وجہ سے وفات پا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس میں وباء کے خاف حفاظتی تدابیر کا منتظم 30 سالہ والس 26 جولائی کو کووِڈ۔19 میں مبتلا ہوا۔

ابتدا میں ٹیسٹ کروانے سے انکاری والس  تقریباً ایک ماہ تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہا۔

8 اگست سے وینٹیلیٹر پر لگا کورونا وائرس ویکسین مخالف ہفتے کے  روز انتقال کر گیا۔

تین بچوں  کا باپ اور چوتھے کا منتظر کیلب والس اور اس کی اہلیہ "آزادی" جلوس  کروانے والے گروپ "سان اینگلو آزادی  محافظین " کے بانیوں میں سے تھے۔



متعللقہ خبریں