جاپان میں "لوپٹ" نامی سمندری طوفان،لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جاپان کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آنے والے لوپٹ نامی سمندری طوفان کے باعث دو لاکھ 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

1687718
جاپان میں "لوپٹ" نامی سمندری طوفان،لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جاپان کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آنے والے لوپٹ نامی سمندری طوفان کے باعث دو لاکھ 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق، جاپان کے ساحلی علاقوں سمیت ملک کے جنوبی ومغربی علاقوں مین یہ طوفان  شدت اختیار کر گیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی NHK کا کہنا ہے کہ  ہیروشیما،شیمانہ اور اہیما نامی علاقوں  سے اب تک دو لاکھ 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 کیوڈو ایجنسی  نے یہ بھی خبر دی ہے کہ  مغربی جاپان کی ریلوے  نے جنوبی علاقوں  پر محیط سانیو شنکانسین  ریلوے لائن پر تمام آمدو رفت بند کر دی ہے۔

 شدید ہوائی جھکڑوں کی وجہ سے اوسکا شہر اور کانسائی ہوائی اڈے کے درمیان منسلک پل کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایک شخص  دریا میں بہہ کر لا پتہ ہو گیا ہے۔

 دریں اثنا محکمہ ومسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کانتو،کنکی اور توکائی کے علاقوں میں شدید بارشوں کا مزید امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں