جی۔20 وزرا برائے تحقیقاتی امور کا اٹلی میں اجلاس

ترکی میں منظم صنعتی علاقوں  میں پیشہ ور اور تیکنیکی تربیت دینے والی اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں

1687190
جی۔20  وزرا برائے تحقیقاتی امور کا اٹلی میں اجلاس

جی۔20  کے موجودہ صدر ملک اٹلی کی میزبانی میں  جی۔20  وزرا برائے تحقیقاتی امور  اجلاس  تریستے شہر میں سر انجام پایا۔

اجلاس میں  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک اور ترکی سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارے  کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ماندال نے ترکی  کی نمائندگی کی۔

وزیر وارانک نے  اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے  ہوئے  اس جانب اشارہ دیا کہ’’ کورونا وبا کے  بعد کے ایام میں  صلاحیتوں پر مبنی بحالی  کو شرمندہ  تعبیر کرنا لازمی ہے،  اس بنا پر آئندہ کی نسلوں کے مستقبل کی داغ بیل ڈالانا اور موجودہ  افرادی قوت  کو بروئے کار لانے کے معاملات میں انسانی سرمائے  کے فروغ  کو ہم   اولیت دے رہے ہیں۔‘‘

وارانک  نے  بتایا کہ ترکی میں منظم صنعتی علاقوں  میں پیشہ ور اور تیکنیکی تربیت دینے والی اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی اکثریت کو روز گار فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر وارانک نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا  ہے کہ  سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی تعاون  کی بدولت سر انجام پانے والے عالمی اقتصادی فورم  کے صلاحیتیوں کے فقدان میں گراوٹ میں تیزی لانے کے پروگرام میں شمولیت  اختیار کی گئی ہے۔

انہوں نے ڈیجیٹل    پلاننگ، اور ڈاٹا  شیئرنگ   میں سرعت  اور دیگر شعبوں میں سائنسی خبر رسانی   کے مواقع پیدا کیے  جانے کا بھی ذکر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں