امریکہ آنے والے ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے

امریکہ آنے والے تقریباً تمام  غیرملکیوں کو کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے کا پابند کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا ہے

1686093
امریکہ آنے والے ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے

امریکہ، ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کو کورونا وائرس ویکسین کا پابند کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر کے مطابق نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے وائٹ ہاوس سے ایک شخصیت نے کہا ہے کہ جو بائڈن انتظامیہ نے، امریکہ آنے والے تقریباً تمام  غیرملکیوں کو کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے کا پابند کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

امریکہ نے کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے نافذ کردہ پابندیوں کے دائرہ کار میں حالیہ 14 دن میں چین ، شین گین، برطانیہ، آئر لینڈ، برازیل، جنوبی افریقہ اور بھارت کے شہریوں اور ان ممالک سے  آنے والے غیر امریکیوں کے لئے امریکہ میں داخلے کی ممانعت جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں امریکہ  آنے والے تمام مسافروں سے، ان کی ویکسینیشن صورتحال کو دیکھے بغیر، 72 گھنٹے  کے اندر اندر کروائے گئے نیگیٹو کووِڈ۔19 ٹیسٹ کا مطالبہ کیا جائے گا۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں