ترکی: "ترکوویک" تیسری خوراک کے کلینیکل تجربات شروع ہو گئے

ترکی کی کورونا ویکسین ترکوویک۔ کورونوویک ویکسین کی تیسری خوراک کے کلینیکل تجربات انقرہ سِٹی ہسپتال میں شروع ہو گئے

1676258
ترکی: "ترکوویک" تیسری خوراک کے کلینیکل تجربات شروع ہو گئے

ترکی کی مقامی امکانات سے تیار کی گئی کورونا ویکسین ترکوویک۔ کورونوویک ویکسین  کے تیسری خوراک کے کلینیکل تجربات انقرہ سِٹی ہسپتال میں شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکوویک۔کورونوویک ویکسین کی تیسری خوراک کے کلینیکل تجربات  انقرہ سِٹی ہسپتال میں شروع ہو گئے ہیں۔ تجربات میں سینوویک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے کے بعد 90 دن کا دورانیہ پورے کرنے والے 18 سے 59 سال کے رضاکار شامل ہیں۔ مقامی ویکسین کے ساتھ تعاون کے لئے ہم ہسپتال کے گراونڈ فلور پر آپ کے منتظر ہیں"۔

قوجہ نے کہا ہے کہ رضاکار ٹیلی فون کے ذریعے درخواست دے کر تجربے میں شامل ہو سکتے ہیں۔


ٹیگز: #ترکوویک

متعللقہ خبریں