ترکی: ملک گِیر ویکسین مہم جاری، ویکسین کی 6 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں

ترکی وزارت صحت کی ملک گیر ویکسین مہم میں اس وقت تک ویکسین کی 6 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں

1675325
ترکی: ملک گِیر ویکسین مہم جاری، ویکسین کی 6 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں

ترکی وزارت صحت کی طرف سے کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں شروع کی گئی ملک گیر ویکسین مہم میں اس وقت تک ویکسین کی 6 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

اطلاع کے مطابق ترکی میں کورونا  ویکسین مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔18 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام شہری سینوویک اور بائیون ٹیک میں سے کسی بھی ویکسین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ترکی وزارت صحت کی covid19asi.saglik.gov.tr   انٹرنیٹ سائٹ سے موصول تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 14 جولائی بمطابق  ایک بج کر 30 منٹ سے ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد  3 کروڑ 83 لاکھ 45 ہزار 615  اور دو خوراکیں لگوانے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 940  اور تیسری خوراک لگوانے والوں کی تعداد 33 لاکھ 59 ہزار 117 تک پہنچ گئی ہے۔

اس طرح لگائی جانے والی ویکسین کی کُل تعداد 6 کروڑ 81 ہزار 672 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں