کووِڈ۔19 کی mRNA ویکسین ماں کے دودھ سے بچے کو منتقل نہیں ہوتی

دودھ پِلانے والی ماوں کے بائیون ٹیک، فائزر یا ماڈرنا جیسی mRNA  ویکسین  لگوانے سے ویکسین کے اثرات بچے میں منتقل نہیں ہوتے

1671586
کووِڈ۔19 کی mRNA ویکسین ماں کے دودھ سے بچے کو منتقل نہیں ہوتی

کورونا وائرسmRNA  ویکسین ماں کے دودھ سے بچے میں منتقل نہیں ہوتی۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کی خبر کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی  سے ماہرین کے ایک گروپ نے ثابت کیا ہے کہ دودھ پِلانے والی ماوں کے بائیون ٹیک، فائزر یا ماڈرنا جیسی mRNA  ویکسین  لگوانے سے ویکسین کے اثرات بچے میں منتقل نہیں ہوتے۔

تحقیق کے دوران 13 ماوں کے دودھ کے نمونوں میں ایم آر این نشاندہی نہیں ہوئی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ تحقیق محدود  گروپ کے ساتھ کی گئی ہے اورزیادہ جامع تحقیق کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اگر معمولی مقدار میں ایم آر این اے بچوں میں منتقل ہو بھی جائے تو بھی بچوں کی قوت مدافعت اسے ناکارہ بنا دے گی۔

تحقیق کی تفصیلات جیمز پیڈیاٹرکس  نامی طبّی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں