کینیڈا میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،5 روز میں 486 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے دو دیگر صوبوں البیرٹا اور سَسکیچوان میں بھی شدید گرمی کی لہر سے خبردار کیا ہے

1667916
کینیڈا میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،5 روز میں 486 افراد ہلاک

بحر الکاہل کے شمال مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

کینیڈین علاقے لِیٹن میں دو روز قبل درجہ حرات 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

امریکی ریاست اوریگن میں شدید گرمی کی لہر سے 60 انسانوں کی موت ہوئی۔

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 486 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 واضح رہے کہ کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے دو دیگر صوبوں البیرٹا اور سَسکیچوان میں بھی شدید گرمی کی لہر سے خبردار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں