ترکی: ویکسین مہم، پہلا ٹیکا لگوانے والوں کی تعداد 30 ملین تک پہنچ گئی

ترکی میں کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں پہلی خوراک  لگانے کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر چکی ہے

1663851
ترکی: ویکسین مہم، پہلا ٹیکا لگوانے والوں کی تعداد 30 ملین تک پہنچ گئی

ترکی میں کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے سلسلے  میں پہلی خوراک   لگانے کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ " covid19.saglik.gov.tr " کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 جون ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 37 منٹ سے کورونا حفاظتی ٹیکوں کے کورس کا پہلا ٹیکا لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 63 افراد اور دوسرا ٹیکا لگوا کر کورس پورا کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 380 ہو گئی ہے۔

اس طرح کُل ٹیکوں کی مقدار 4 کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 343 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں 25 اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے اپائنٹمنٹ کھول دی گئی ہیں اور کل سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری بھی ٹیکے لگوانےکے لئے اپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔

اس طرح ترکی معاشرتی مدافعت کے ہدف تک پہنچنے کے لئے ایک اہم مرحلہ حل کر لے گا۔



متعللقہ خبریں