چین کا انسان بردار مشن خلا کے لیے روانہ ہو گیا

پانچ سال کے وقفے کے بعد آج صبح چين کا ايک انسان بردار مشن خلا کی جانب روانہ ہو گيا ہے جس کا مقصد آئندہ سال کے اختتام تک چينی خلائی اسٹيشن کی تعمير مکمل کرنے ميں مدد فراہم کرنا ہے

1659900
چین کا انسان بردار  مشن خلا کے لیے روانہ ہو گیا

پانچ سال کے وقفے کے بعد آج صبح چين کا ايک انسان بردار مشن خلا کی جانب روانہ ہو گيا ہے۔

تين خلا باز شينزو بارہ نامی خلائی جہاز پر سوار ہو کر چينی خلائی اسٹيشن کی جانب بڑھ رہے ہيں۔

وہ وہاں آئندہ تين ماہ گزاريں گے اور ان کا مشن آئندہ سال کے اختتام تک چينی خلائی اسٹيشن کی تعمير مکمل کرنے ميں مدد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چين نے خلا ميں اپنے ايک اسٹيشن کی تعمير کا کام اسی سال شروع کيا تھا۔

اسی اسٹيشن کی تعمير کے ليے اگلے ايک سال ميں چين کئی اور مشن خلا کی جانب روانہ کرے گا۔

چين اقتصادی، عسکری اور ديگر ميدانوں کے ساتھ ساتھ خلا اور تحقيق ميں بھی اپنے حريفوں سے پيچھے نہيں رہنا چاہتا۔


ٹیگز: #مشن , #خلا , #چین

متعللقہ خبریں