امریکہ میں کووِڈ ۔ 19بہت پہلے پھیلنا شروع ہو گیا تھا

ہماری تحقیق کافی حد تک صائب ہے۔ قوی احتمال کے مطابق کووِڈ ۔ 19 ہمارے علم میں آنے سے بہت پہلے پھیلنا شروع ہو گیا تھا: نتالی تھورنبرگ

1659018
امریکہ میں کووِڈ ۔ 19بہت پہلے پھیلنا شروع ہو گیا تھا

امریکہ میں کورونا وائرس دسمبر 2019 میں پھیلنا شروع ہو گیا تھا۔

امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز CDC نے کہا ہے کہ گذشتہ سال  24 ہزار امریکیوں سے لئے جانے والے خون کے نمونوں کے جامع جائزے  کے نتیجے میں کووِڈ۔ 19  کی دسمبر 2019 میں ملک کے بعض علاقوں میں موجودگی کے بارے میں یقین قوی ہوتا جا رہا ہے۔

CDC حکام میں سے نتالی تھورنبرگ نے کہا ہے کہ " ہماری تحقیق کافی حد تک صائب ہے۔ قوی احتمال کے مطابق کووِڈ ۔ 19 ہمارے علم میں آنے سے بہت پہلے پھیلنا شروع ہو گیا تھا"۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔ 19 سال 2019 کے اواخر میں چین کے شہر ووہان سے پھوٹا اور 15 جنوری کو ووہان سے امریکہ واپس لوٹنے اور واشنگٹن کے ایک کلینک میں زیر علاج رہنے والے  امریکی کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں