بھارت: 'سپوٹنک  وی ' کی پیداوار کی منظوری دے دی گئی

بھارت میں روس کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین 'سپوٹنک  وی ' کی پیداوار کی منظوری دے دی گئی

1652626
بھارت: 'سپوٹنک  وی ' کی پیداوار کی منظوری دے دی گئی

بھارت میں روس کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین 'سپوٹنک  وی ' کی پیداوار کی منظوری دے دی گئی ہے۔

روزنامہ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا DCGI  نے انڈیا سیرم انسٹیٹیوٹ SII  کو 'سپوٹنک وی ' ویکسین  کی تیاری کا اختیار دے دیا ہے۔

خبر کے مطابق ویکسین کی پیداوار میں تقریباً 6 ماہ کا عرصہ لگے گا۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے  اور مذکورہ فیصلے کا مقصد متعدد صوبوں میں ویکسین کے مسائل پر قابو پانا ہے۔

واضح رہے کہ ' سپوٹنک وی'  ویکسین کو 12 اپریل کو استعمال کا اختیار دیا گیا اور 14 مئی کو ویکسین لگانی شروع کر دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں