گلوبل شہرت کی حامل موبائل کمپنی TCL کا انتخاب ترکی

ہم نے ڈیجیٹل ٹیلی فون کی منڈی میں گلوبل مارکہ کمپنیوں کی سرمایہ کاری ترکی لانا شروع کر دی ہے: وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک

1648282
گلوبل شہرت کی حامل موبائل کمپنی TCL کا انتخاب ترکی

دنیا میں تیزی سے پھیلتے صارف الیکٹرانک سیکٹر  کی ترکی کے ساتھ دلچسپی مسلسل اضافے کے ساتھ جاری ہے۔

مشرق بعید  کے گلوبل ایکٹروں کے بعد گلوبل شہرت کی حامل موبائل کمپنی TCL کی ترجیح بھی ترکی ہے۔

اطلاع کے مطابق TCL نے ترکی کی ہوم اپلائنس اور ٹیکنالوجی کمپنی آرچیلک کے ساتھ اشتراک  کر کے ڈیجیٹل ٹیلی فونوں کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے ضلع تیکر داع کی تحصیل کاپاکلی میں واقع  چیرکز کھوئے منّظم صنعتی زون میں TCL کی پیداواری تنصیب کا دورہ کیا۔

وارانک نے فیکٹری میں پیداواری مراحل اور تیّار ٹیلی فونوں کا جائزہ لیا۔

یہاں جاری کردہ بیان میں وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیجیٹل ٹیلی فون کی منڈی میں گلوبل مارکہ کمپنیوں کی سرمایہ کاری ترکی لانا شروع کر دی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیلی فون مارکیٹ دنیا بھر میں اور ترکی میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔



متعللقہ خبریں