یورپی یونین نے 1.8 بلین کورونا ویکسین کی خرید کا سمجھوتہ کر لیا

یورپی یونین نے جرمن ویکسین بائیون ٹیک ۔فائزر کے ساتھ 1.8 بلین کورونا ویکسین ڈوز کی خرید کا سمجھوتہ کر لیا

1642694
یورپی یونین نے 1.8 بلین کورونا ویکسین کی خرید کا سمجھوتہ کر لیا

یورپی یونین نے جرمن ویکسین بائیون ٹیک ۔فائزر کے ساتھ 1.8 بلین کورونا ویکسین ڈوز کی خرید کا سمجھوتہ کر لیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کووِڈ۔19 ویکسین کے حصول کے لئے بائیون ٹیک۔فائزر کے ساتھ تیسرا سمجھوتہ کر لیا ہے۔

ڈرلئین نے کہا ہے کہ نئے سمجھوتے کے دائرہ کار میں بائیون ٹیک۔فائزر یورپی یونین کو 2023 تک 900 ملین اضافی خوراکوں کے ساتھ کُل 1.8 بلین  اضافی ویکسین فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین وباء کے خلاف جدوجہد میں اور وائرس کی تبدیل شدہ حالتوں کے علاج میں استعمال کی جائے گی۔

وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ یورپی یونین دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی مذکور سے مشابہ طویل المدت  سمجھوتے کر سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں