ترکی: کورونا سےاموات کی تعداد 258،متاثرین کی یومیہ تعداد 55941 ہو گئی

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 258مریض چل بسے جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  33ہزار201 تک ہو گیا ہے

1617940
ترکی: کورونا سےاموات کی تعداد 258،متاثرین کی یومیہ تعداد 55941 ہو گئی

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 258مریض چل بسے۔

جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  33ہزار201 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں3 لاکھ04ہزار492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2316 مریضوں  کاتعین ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کی یومیہ تعداد 55 ہزار 941 ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی دورانیہ میں37ہزار914 مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد32لاکھ 32 ہزار892 تک ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں