موبائل فون کے بے جا استعمال کے مضر اثرات پر تازہ تحقیقات

موبائل فون کے عادی طلبا کا 68 فیصد کم خوابی  کا شکار ہے

1594411
موبائل فون کے بے جا استعمال کے مضر اثرات پر تازہ تحقیقات

دس نوجوانوں میں سے 4 بلا ٹیلی فون کے نہیں رہ سکتے۔

یہ تحقیق برطانیہ میں کنگز کالج لندن کی جانب سے سر انجام دی گئی ہے۔

سروے میں طلبا سے موبائل فون کے بغیر خدشات اور اعصابی دباؤ محسوس کرنے اور ٹیلی فون استعمال کرتے وقت   کس حد تک  گرد و نواح کے افراد سے تجرید میں رہنے  کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی ۔

جس کے مطابق  ایک دن میں 4 یا پھر اس سے زیادہ عرصے تک موبائل استعمال کرنے والے افراد کے اس کے عادی ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔

اکیس سال سے کم عمر کے افراد میں یہ شرح 42 فیصد ہے تو 22 تا 25 سال کے افراد  کا 34 فیصد موبائل کا عادی ہو جاتا ہے۔

اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایشیائی اور افریقی  نژاد شہریوں میں یہ شرح اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں موبائل فون اور کم خوابی  کے درمیان  قابل خدشات  تعلق بھی پایا جاتا ہے،  عادی طلبا کا 68 فیصد کم خوابی  کا شکار ہے۔

خاص کر رات کو سونے سے قبل موبائل فون کا استعمال نیند کے اوقات کو سنجیدہ حد تک متاثر کرتا ہے۔

ماہرین نے یاد دہانی کرائی ہے کہ مقررہ اوقات میں نیند  خاصکر نوجوانوں کی طبعی اور روحانی صحت کو متاثر کرتی ہے ۔رات کو سوتے وقت موبائل کو دوسرے کمرے میں رکھتے ہوئے چارج کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں