ترکی خلائی آپریشن میں پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرے گا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

ہمارے صدر کی دلی خواہش ہے کہ ایک خاتون خلا نورد   اولین طور پر خلا میں جائے

1580854
ترکی خلائی آپریشن میں پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ  مل کر کام کرے گا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک  کا کہنا ہے کہ ٹرکش سپیس ایجنسی  ملک کی موجودہ استعداد کو کہیں آگے لے جائیگی، ہم نے خلائی اقتصادیات کے شعبے میں ایک اہم ماہیت دلانے والا ایک پروگرام وضع کیا ہے۔

مصطفی وارانک نے انادولو ایجنسی کے  ایڈیٹر ٹیبل پر ایجنڈے کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کیے۔

وارانک نے  بتایا کہ ہمارے صدر کی دلی خواہش ہے کہ ایک خاتون خلا نورد   اولین طور پر خلا میں جائے۔ ہم اس ضمن میں بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے، محض پیسہ خرچ کرنے اور انسانی طاقت سے یہ کام سر انجام نہیں دیے جا سکتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’سیاسی طور پر اعلی ترین  سطح پر  اس عمل کی راہ ہموار کرنا انتہائی اہم ہے۔ ہم ترکی کو  ملکی قدر میں اضافہ  ہونے والے  ایک ملک کا درجہ دلائیں گے اور اپنے ہم وطنوں کے لیے ٖفخر  بننے والے  معرکے سر انجام دیں گے۔  ہم خلائی اقتصادیات کے شعبے میں بھی اپنا نام پیدا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

وارانک نے بتایا کہ خلائی شعبے میں تعاون کے معاملے میں  تین ممالک کے ساتھ معاہدے طے کیے گئے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان  کے ساتھ  یہ معاہدہ دستخط کئے  جانے کے مرحلے پر ہے۔

کورونا  کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ اس وقت انسانوں پر تجربات شروع کی جانے والی ہمارے پاس تین امیدوار   ویکسین موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں