عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 20لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 815 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1567288
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد 20لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 815 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 11 ہزار 486 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 511 اور 85 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 623 ہے۔

برطانیہ میں 34 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 91 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 29 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 342 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  اٹلی میں بھی 24 لاکھ 598 سے افراد متاثر ہیں جبکہ 83 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں