عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد ساڑھے بیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 61 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 552 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1566417
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد ساڑھے بیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 61 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 552 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 8 ہزار 620 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 328 اور 85 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 35 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 37 ہے۔

برطانیہ میں 34 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 89 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 29 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 686 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 23 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 82 ہزار 554 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں