کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی

1557587
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 18 لاکھ  60 ہزار 840 ، وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 18 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ17 لاکھ 6 ہزار  ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 886 اور 16 ہزار 375 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار 569 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے 90 اموات کے ساتھ تاجکستان میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

جارجیا میں اموات کی تعداد 2 ہزار 628 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 763 ہے۔ ملک میں پہلی دفعہ، انگلینڈ میں دیکھے جانے والے، زیادہ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کی مہلت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق کیفیٹیریا ، ریستوران، بیکریاں، بیوٹی پارلڑ اور حجام جیسی جگہیں شام 10 بجے بند ہو جائیں گی لیکن تفریحی مقامات 10 جنوری تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

برّاعظم افریقہ میں اس وقت تک وائرس کی وجہ سے 68 ہزار 30 اموات واقع ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 67 ہزار 78 ریکارڈ کی گئی ہے۔خطّے میں30 ہزار 11 اموات اور 11 لاکھ 13 ہزار 349 مریضوں کے ساتھ جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 7 ہزار 863 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 464 ہے۔ ملک میں وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 276 ہو گئی ہے۔

سوڈان میں اموات کی تعداد ایک ہزار 468 اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 316 ہے۔ ملک میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے لئے 23 دسمبر سے 5 جنوری تک بند پروازوں کے ممانعت دورانیے کو  جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

لبنان میں اموات کی تعداد ایک ہزار  512اور مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 92 ہزار 139 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

3 ہزار 599 اموات اور 2 لاکھ 43 ہزار 847 کیسز کے ساتھ جاپان میں جمعرات  کے دن سے دارالحکومت ٹوکیو اور اطراف کے 3 صوبوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کیا جائے گا۔

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ بیجنگ اور ہبئی میں نئے کیسز کی وجہ سے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔بیجنگ کے بعض حصوں کو "شدید خطرے والے علاقے" اعلان کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شکایات ظاہر کئے بغیر وائرس سے متاثرہ مزید30 کیسز کی تشخیص کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین حکومت کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت  نکلنے لیکن علامات ظاہر نہ کرنے والوں کو مریضوں کی تعداد میں شامل نہیں کرتی۔ ملک میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک مریضوں کی کُل تعداد 87 ہزار 183 اور اموات کی تعداد 4 ہزار 634 ہے۔



متعللقہ خبریں