کورونا وائرس: مشرق میں حالات

جاپان میں ٹوکیو اور اس کے اطراف کے صوبوں کے گورنروں نے وائرس کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے کرفیو لگانے کی اپیل کر دی

1556414
کورونا وائرس: مشرق میں حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 18 لاکھ 43 ہزار 680، وائرس کےمریضوں کی تعداد 8 کروڑ 49 لاکھ 87 ہزار  اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ ایک لاکھ 3 ہزار ہے۔

بھارت میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 471 اور وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 24 ہزار 631 تک پہنچ گئی ہے۔

58 ہزار 2 اموات اور 32 لاکھ 12 ہزار 637 مریضوں کے ساتھ روس میں وزیر صحت میخائل مرشاکو نے کہا ہے کہ 8 لاکھ سے زائد افراد کو 'سپٹنک وی ' ویکسین لگائی گئی ہے۔

جاپان میں ٹوکیو اور اس کے اطراف کے صوبوں سائتاما، چیبا اور کاناگاوا کے گورنروں نے وائرس کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے کرفیو لگانے کی اپیل کی ہے۔ملک میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 ہزار 585 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 768 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں