کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 286 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 475 تک پہنچ گئی ہے

1554715
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے  اموات کی کُل تعداد 17 لاکھ 98 ہزار ، مریضوں کی تعداد  8 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار  ہو گئی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 286 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 475 اور 20 ہزار 550 کے اضافے سےوائرس کے مریضوں کی تعداد  ایک کروڑ 2 لاکھ 45 ہزار 326 ہو گئی ہے۔

4 ہزار 634 اموات اور 87 ہزار 3 مریضوں کے ساتھ چین میں  بیماریوں کے کنٹرول  مرکز کی طرف سے کی گئی ایک تحقیقی میں دعوی کیا گیا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ گذشتہ سال ووہان میں کووِڈ۔19 کے آغاز کے اوّلین دنوں میں وائرس نے نصف ملین انسانوں کو متاثر کیا ہو۔ ووہان میں 23 جنوری سے تمام پروازوں، ٹرین اور  بس  سروسوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ موٹر ویز کو بند کر دیا گیا اور شہر کو قرنطینہ میں لے لیا گیا تھا۔

76 روزہ قرنطینہ میں شہریوں کو مارکیٹ سے خریداری کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری طرف چین کا عالمی شہرت یافتہ 86 سالہ پیانسٹ فو سونگ  کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گیا۔ ملک میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ حفاظتی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ دارالحکومت بیجنگ کے تین علاقوں  میں شہریوں کے اجتماعی ٹیسٹ کئے گئے۔

جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 کے اضافے سے اموات کی تعداد 879 اور 50 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 773 ہو گئی ہے۔

الجزائر میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 745 اور مریضوں کی تعداد 98 ہزار 988 ہے۔

جنوبی افریقہ میں اموات کی تعداد 27 ہزار 568، انڈونیشیا میں 21 ہزار 703، عراق میں 12 ہزار 800 اور پاکستان میں 10 ہزار 47 ہے۔



متعللقہ خبریں