پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 84 اموات، 2142 نئے مریض

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 914، پنجاب میں 15ہزار 214، خیبرپختونخوا میں 4ہزار480، اسلام آباد میں 3 ہزار 770، بلوچستان میں 380،گلگت بلتستان میں 396، آزاد کشمیر میں467ٹیسٹ شامل ہیں

1550370
پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 84 اموات، 2142 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2142مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 84افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 11مریض گھروں میں تھے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 914، پنجاب میں 15ہزار 214، خیبرپختونخوا میں 4ہزار480، اسلام آباد میں 3 ہزار 770، بلوچستان میں 380،گلگت بلتستان میں 396، آزاد کشمیر میں467ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 15ہزار 352 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 905ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جبکہ ملک بھر میں 2931مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 6 ہزار 281 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 621 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 732، سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں