کورونا ویکسین کے فوری استعمال کے لئے فائزر کی طرف سے بھارت کو درخواست

فائزر نے "BNT 162b2" ویکسین کی فروخت اور تقسیم کے لئے بھارت کو درخواست پیش کر دی

1540407
کورونا ویکسین کے فوری استعمال کے لئے فائزر کی طرف سے بھارت کو درخواست

امریکہ کی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے جرمن کمپنی بائیون ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ "BNT 162b2" ویکسین کی فروخت اور تقسیم کے لئے بھارت کو درخواست پیش کی ہے۔

فی الوقت بھارت میں 5 ویکسین نمونوں کے ایڈوانس درجے کے کلینیکل تجربات جاری ہیں اور مذکورہ درخواست پہلی دفعہ کسی ادوایات کمپنی  کی طرف سے کورونا وائرس  ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت  کے لئے پیش کی گئی ہے۔

ملک میں بھارت بائیو ٹیک کی تیار کردہ مقامی ویکسین  نے 27 نومبر کو تیسرے درجے کے کلینیکل تجربات کا آغاز کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں