کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 216 اور مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 44 ہزار 529 تک پہنچ گئی

1540354
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 69 لاکھ 19 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 62 لاکھ 94 ہزار ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 216 اور مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 44 ہزار 529 تک پہنچ گئی ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں 8 سے 23 دسمبر کے دوران حالیہ 3 دن کے اندر کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹو نتائج پیش کرنے کی صورت میں ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کو 7 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کووِڈ۔19 کے مرکز ملک چین میں اس وقت تک ہلاکتوں کی کُل تعداد 4 ہزار 634 ہے اور حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔ ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 86 ہزار 619 تک پہنچ گئی ہے۔

545 اموات کے ساتھ جنوبی کوریا میں 631 نئے مریضوں سے وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 37 ہزار 546 ہو گئی ہے۔

برّاعظم افریقہ میں اموات کی تعداد 53 ہزار 655 اور مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 63 ہزار 118 ہو گئی ہے۔

برّاعظم میں 22 ہزار 67 اموات کے ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان جنوبی افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 750 اور  مراکش میں 6 ہزار 184 ہے۔



متعللقہ خبریں