حکومت برطانیہ نے فائزر کورونا ویکسین کی باقاعدہ منظوری دے دی

برطانوی حکومت  نے کورونا ویکسین کے استعمال کی  باضابطہ منظوری  دے دی ہے جس کے بعد  برطانیہ کورونا ویکسین کےاستعمال کی منظوری دینےوالادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے

1538969
حکومت برطانیہ نے فائزر کورونا ویکسین کی باقاعدہ منظوری دے دی

برطانوی حکومت  نے کوروناویکسین کے استعمال کی منظوری  دے دی۔

خبر کے مطابق، برطانوی حکومت  نے کورونا ویکسین کے استعمال کی  باضابطہ منظوری  دے دی ہے جس کے بعد  برطانیہ کورونا ویکسین کےاستعمال کی منظوری دینےوالادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ  ویکسین کے استعمال کی منظوری میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی نےدی ہے۔

میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ  ویکسین کوروناکےخلاف 95فیصد موثر ہے۔

واضح رہے کہ  برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ آبادی کو فی کس دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی اور اس کے جرمن شراکت دار  بائیو ٹک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  آج برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے ہنگامی بنادوں پر استعمال کی اجازت اس وبا ءکے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔



متعللقہ خبریں