کورونا وائرس: اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ بتدریج جاری

بھارت اس وقت مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے

1534087
کورونا وائرس: اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ بتدریج جاری

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار 900، مریضوں کی تعداد 6 کروڑ ایک لاکھ 58 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں حالیہ ایک دن میں 481 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 743 اور 44 ہزار 376 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 22 ہزار 216 ہو گئی ہے۔ بھارت اس وقت مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے 3 اموات واقع ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 513 ہو گئی ہے۔ اسی دورانیے میں 382 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 735 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں